سرینگر//ہندپاک سرحدوں پرامن قائم ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران فوج نے جموں کشمیرمیں حدمتارکہ پردراندازی کی کوششوں پر پوری طرح روک لگا دی ہے۔اس بات کااظہار مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ ایک نجی ٹیلی ویژن چنل کے ساتھ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مشرقی لداخ میں 15ماہ سے جاری ہند چین کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مشرقی لداخ میںحقیقی کنٹرول لائن پر جاری ہند چین کو کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت پر عزم ہے اور بھارت چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل نکالنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کارورائی کیلئے تیار رہے، تاہم بھارت کی کوشش یہی ہے کہ ہند چین کے مابین کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو ۔ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حدمتارکہ پر صورتحال پر امن ہے اور دراندازی کے واقعات میںبھی کافی کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند پاک سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فورسز متحرک ہے اور وہ اُ س پار سے ہونے والی تمام کارورائیوں کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی بھارت کی جانب میلی آنکھ اُٹھا کر دیکھے گااس کو اس کی بولی میں جواب دیا جائے گا ۔