سرینگر/پاکستان نے منگل کو کہا کہ بھارت نے ''جارحیت'' کی ہے اور اسلام آباد کو ''جواب دینے کا حق ہے''۔
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی ایئر فورس کے کنٹرول لائن کراس کرکے پاکستانی سر زمین پر بم گرانے سے متعلق آج صبح کے واقعہ کے بارے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
اس دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان صورتحال کو لیکر ''اہم میٹنگ'' کی صدارت کررہے ہیں۔
بھارتی ایئر فورس کی کارروائی14فروری کے لیتہ پورہ حملے کے ٹھیک بارہ روز بعد عمل میں لائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق قریشی نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا''پہلی بات یہ ہے کہ انہوں نے (بھارت نے) جارحیت کی ہے۔ اُس نے کنٹرول لائن کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔اب پاکستان کے پاس جواب دینے کا حق ہے۔''