نئی دہلی// ملک میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.49 لاکھ نئے معاملات سامنے آئے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ لگاتار دوسرے دن بھی ، دو لاکھ سے زیادہ مریضوں نے وبا کو شکست دی ہے۔اس دوران ہفتے کے روز 25 لاکھ 36 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 14 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 417 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکے ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 349691 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 ہوگئی ہے۔ اس دوران 217113 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ریکارڈ 219838 متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں سے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 110 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔وہیں، فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2682751 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 2767 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 192311 ہوگئی ہے۔ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.05 ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.82 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.13 فیصد رہ گئی ہے۔مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی تعداد 2666 بڑھ کر 696298 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 63818 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3468610 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 676 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 63928 ہوگئی ہے۔
بھارت میں3.49لاکھ کا اضافہ | ایک دن میں2لاکھ سے زائدصحتیاب
