بھارت میں کورونا کے مزید 2لاکھ 82ہزار سے زائد کیسز

نئی دہلی// بھارت میں کورونا کیسز میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 82 ہزار 970نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 441افراد کی موت ہوئی ہے۔ 
 
ای عرصے میں کورونا سے ایک لاکھ 88ہزار 157افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
 
منگل کو مرکزی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 18 لاکھ 31ہزار ہو گئی ہے۔
 
وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں کل کے مقابلے میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 18لاکھ 69ہزار 642سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 70کروڑ 74لاکھ 21ہزار 650 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔