سرینگر//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 53 ہزار 256 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار 221 ہوگئی ہے، جب کہ اسی عرصہ میں 1 ہزار 422 اموات بھی ہوئی ہےں، جس کے بعد کورونااموات کی مجموعی تعداد 3لاکھ 88 ہزار 135 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا 78190 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ملک میں ابھی تک کل 280036898 شہریوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے۔