نئی دہلی// بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 71 ہزار 365 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 1217 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 279 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 8 لاکھ 92 ہزار 828 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 15 لاکھ 71 ہزار 726 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 74 کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار 750 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 170 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔