بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے

نئی دہلی / دہلی میں واقع سی پی ایم کے دفتر میں آج پارٹی کے سینئر لیڈر سے کچھ نوجوانوں نے ہاتھاپائی کی ہے۔ بتایا جا رہا کہ سیتا رام یچوری پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے، تبھی اچانک دو نوجوان آئے اور یچوری سے ہاتھاپائی کرنے لگے۔ وہاں موجودسیکورٹی اہلکاروں نے فورا دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ حملہ کرنے والے نوجوان کون تھے، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔بتایا جا رہا کہ نوجوانوں نے حملہ کرنے سے پہلے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔