عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
گوہاٹی// راہل گاندھی کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا ایک ہفتہ مکمل کر چکی ہے اور ساتویں دن کی یاترا آسام کے بوگیناڈی سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی اور 20 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی اور اس دوران 67 ہزار کلومیٹر کا فیصلہ طے کرتے ہوئے 15 ریاستوں کے 110اضلاع سے گزرے گی۔ آسام میں یہ یاترا 25 جنوری تک جاری رہے گی۔کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ہفتہ کو آسام کے لکھیم پور ضلع کے بوگیناڈی سے شروع ہوئی۔ جیسے ہی بس سے سفر شروع ہوا، سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں نے راہل گاندھی کا استقبال کرنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد راہل گاندھی نے بس سے اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے بات کی اور ان کے ساتھ چہل قدمی کی۔پارٹی کی طرف سے مشترکہ شیڈول کے مطابق، یاترا کچھ دیر کے لیے گووند پور (للوک) میں قیام کرے گی۔