نئی دہلی//بھارت اور چین نے کمانڈرسطح کی حالیہ بات چیت میں قریبی تعلقات بنائے رکھنے پراتفاق کیا ہے اورفوجی اورسفارتی ذرائع سے باہمی طور قابل قبول حل نکالنے کیلئے مذاکرات برقراررکھنے پرمتفق ہوئے ہیں تاکہ حقیقی کنٹرول لائن پرمشرقی سیکٹر میں معاملات کو فوری طور حل کیا جائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کے ساتھ تعطل کودورکرنے کیلئے 12جنوری کو کمانڈرسطح کی 14ویں بات چیت ہوئی ۔دونوں اطراف نے باقی ماندہ معاملات کو حل کرنے کیلئے جلد سے جلدمشرقی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پرامن بحال کرنے پراتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے قریبی تال میل بنائے رکھنے پربھی رضامندی ظاہر کی۔ترجمان کے مطابق یہ بھی اتفاق ہوا کہ اگلی کمانڈر سطح کی کانفرنس جلد سے جلد منعقد کی جانی چاہیے۔