عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی //75ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ ہر کل شام صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمونے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ26جنوری کے دن ہم آئین کے آغاز کا جشن منائیں گے۔ آئین کی تمہید ’’ہم، بھارت کے لوگ‘‘ ان الفاظ سے شروع ہوتی ہے۔ یہ الفاظ ہمارے آئین کے بنیادی نظریے یعنی جمہوریت کو واضح کرتے ہیں۔ بھارت کا جمہوری نظام، جمہوریت کے مغربی تصور سیکہیں زیادہ قدیم ہے۔ اسی لیے بھارت کو ’’جمہوریت کی ماں‘‘ کہا جاتا ہے۔اپنی جمہوریت کے بنیادی جذبے سے متحد ہوکر ہم 140کروڑ سے زیادہ بھارتی شہری ایک کنبے کی شکل میں رہتے ہیں۔ بھارت ،چاند کے جنوبی پول کے علاقے میں اترنیوالا پہلا ملک بنا۔آج کا بھارت مکمل اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔مضبوط اور صحت مند معیشت اس اعتمادکی وجہ بھی ہے اور نتیجہ بھی۔حالیہ برسوں میں ہماری مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافے کی شرح تمام اہم معیشتوں میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ٹھوس اندازے کی بنیاد پر ہمیں پورایقین ہے کہ یہ غیرمعمولی کارکردگی سال 2024 اور اس کے بعد بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو توانائی کے قابل تجدید ذرائع کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے اور گلوبل کلائمٹ ایکشن کی قیادت کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔مرمو نے کہا کہ دراصل ہمارے نوجوانوں کی خود اعتماد ی کی بنیاد پر ہی مستقبل کے بھارت کی تعمیر ہورہی ہے۔