Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ کمنز کی جگہ اسمتھ ٹیم کی قیادت کرینگے

Mir Ajaz
Last updated: February 25, 2023 4:32 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

نئی دہلی//یو این آئی// نائب کپتان اسٹیو اسمتھ اگلے ہفتے اندور میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے جب کہ کپتان پیٹ کمنز خاندانی وجوہات کی وجہ سے ہندوستان واپس نہیں آسکیں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے جمعہ کو یہ اعلان کیا۔واضح رہے کہ کمنز اپنی والدہ کی خرابی صحت کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آسٹریلیا لوٹ گئے تھے ۔ کمنز کو یکم مارچ سے شروع ہونے والے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہندوستان واپس آنا تھا، لیکن اب انہوں نے اس کے برعکس فیصلہ کیا ہے ۔سی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کمنز نے کہاکہ”میں نے فی الحال ہندوستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ میں یہاں اپنے خاندان کے ساتھ بالکل ٹھیک ہوں۔ میں کرکٹ آسٹریلیا اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے ملی حمایت کے لئے ان کا شکرگذار ہوں۔ مجھے سمجھنے کے لئے آپ کا شکریہ۔سی اے نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ سے پہلے ہی کمنز کے لیے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں۔ اگر وہ احمد آباد میں 9 مارچ سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ سے پہلے ہندوستان واپس نہیں آتے ہیں تو اسمتھ دونوں میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ آسٹریلیا تیز رفتار حملے کی قیادت کے لیے مچل اسٹارک کو شامل کرنے پر غور کر سکتا ہے ، جو انگلی کی انجری سے تقریباً واپس آچکے ہیں۔واضح رہے کہ اسمتھ دبئی میں چار دن اپنی اہلیہ کے ساتھ گزارنے کے بعد جمعرات کی شام یہاں دہلی میں ٹیم میں شامل ہوئے ، جہاں انہیں اطلاع ملی کہ کمنز واپس نہیں آئیں گے ۔اسمتھ 2021 میں نائب کپتان کی ذمہ داری ملنے کے بعد تیسری بار کینگروز کی قیادت سنبھالیں گے ۔ اس سے قبل وہ 2014 سے 2018 کے درمیان 34 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2017 میں آسٹریلیا کے ہندوستان کے دورے پر ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے تین سنچریاں بھی بنائیں۔تاہم اس ٹور پر اسمتھ کا بلا خاموش رہا ہے ۔ انہوں نے اب تک چار اننگز میں 23.66 کی اوسط سے صرف 71 رنز کا اضافہ کیا ہے کیونکہ دونوں میچوں میں آسٹریلیا کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میزبان ہندوستان نے چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔ اگر روہت کی ٹیم اندور ٹیسٹ جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

سپورٹس

آخر کب ہوگا کشتواڑ میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر؟ چوگان میدان کھیل کا مرکز بن گیا، کھیل سرگرمیاں جاری، سٹیڈیم تعمیر کرنے کا کھلاڑیوں کا مطالبہ

May 13, 2025
سپورٹس

کوہلی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

May 12, 2025
سپورٹس

افغانستان میں شطرنج کے کھیل پر مکمل پابندی

May 12, 2025
سپورٹس

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?