جموں//بھارتیہ کلا سنگم نے سنگیت ناٹک اکڈمی نئی دہلی کی معاونت سے بدھ کے روز یہاں ابھینو تھیٹر میں لوک ڈانس فیسٹول کا اہتمام کیا ۔ اس موقعہ پر جی ایم سی کی پبلک ہیلتھ اینڈ سینٹیشن کمیٹی کے چئیر مین بلدیو سنگھ بلاوریہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ایما یل سی وکرم رندھاوا نے تقریب کی صدارت کی۔جے ایم سی سوشل جسٹس کمیٹی کے چیر مین جیت کمار انگرال ،چیر مین سوچھ بھارت کمیٹی سورج پرکاش پادھا، کلدیپ کمار، راجیش شرما ، سریندر شرما ،سوگندھا مہاجن ، کا رپوریٹر امت گپتا،سونیتا کھرالیہ، نرائن دت، کارپوریٹر رتو چودھری، ریجنل پاسپورٹ افسر این کے شل ِ اور ایس ایس پی رمیش کوتوال بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اپنے خطاب میں بلاوریہ نے بھارتیہ کلا سنگم کی جانب سے ڈوگری لوک گیت اور رقص کو فروغ دینے اور نوجوان پیڑھی کو اپنے ورثہ کے اقدار کو سمجھانے کی کاوشوں کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ کلچر کے اقدار سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔بھارتیہ کلا سنگم کے چیر مین ٹی آر شرما اور ڈائریکٹر رومیش سنگھ چب بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈائریکٹر بھارتیہ کلا سنگم نے سنگیت ناٹک اکڈمی نئی دہلی کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے میں معاونت کرنے کی ستائش کی۔ریڈیو او ر ٹی وی کی نامور اینکر کسم تکو نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ بھارتیہ کلا سنگم کے ڈائریکٹر رومیش سنگھ چب نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔