جموں /بھارتیہ کلا سنگم کی جانب سے پیرکے روز وزارت کلچر ،بھارت سرکار کے معاونت سے کے ایل سہگل ہال جموں میں لوک ڈانس فیسٹول 2019کا اہتمام کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر انڈین کونسل فار کلچر ل ریلیشنز اینڈ ریجنل پاسپورٹ افسر این کے شل مہمان خصوصی تھے،جبکہ سابق وزیر آر ایس چب نے پروگرام کی صدارت کی۔ایس ایس پی رمیش چندر کوتوال ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محکمہ سوشیل کمار اتری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محکمہ رنبیشور سنگھ جموال ،ڈپٹی کارڈی نیٹر سول ڈیفنس ششی ٹھاکور اس موقعہ پر بطور مہمان ذی وقار شامل تھے۔اس سے قبل بھارتیہ کلا سنگم کے اعلی سرپرست سینئر صحافی سوہییل کاظمی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے بھارتیہ کلا سنگم کی کارکردگی کی تفصیل پیش کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمحکمہ سوشیل کمار اتری نے بھارتیہ کلا سنگم کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔ڈائریکٹر بھارتیہ کلا سنگم رمیش سنگھ چب نے سنگم کی جانب سے اپنے38برسوں کے دوران انجام دی ہوئی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کلب نے اپنی کاروائیاں شہر تک ہی محدود نہیں رکھ کر ا س کا دائرہ دیہی علاقوں تک پھیلایا ہے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض نامور ریڈیو و ٹی وی انک رجنی شرما نے انجام د ئے۔ چیئر مین بھارتیہ کلا سنگم ٹی آر شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔