راجوری //بی جے پی کے سینئر لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل وبودھ گپتانے کہاہے کہ بھاجپا ہی وہ واحد جماعت ہے جو سب کی یکساں ترقی کیلئے عہد بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات لوگوں کو بھی پتہ چل چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھاجپا میں شمولیت اختیا رکررہے ہیں ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق راجوری میں ایک تقریب کے دوران سرپنچ سوانی محمد صدیق نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی جن کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وبودھ گپتا نے کہاکہ کانگریس کی طرف سے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بی جے پی یکساں ترقی کی عہد بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کا ایجنڈا صرف اور صرف ترقی ہے اور سب مل کر ملک کو سب سے زیادہ ترقیافتہ اور طاقتوربناسکتے ہیں ۔اس موقعہ پر سوانی کے لوگوں کے مسائل بھی سنے گئے ۔ اس دوران میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین بھارت بھوشن وید نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں نیتر کھجوریہ ، سنجے شرما، نیتر پرکاش، سنیل شرما، محمد رشید، جمیلہ بیگم، نیتا کوچھر، رنجیت سنگھ، دیو راج شرما، اجے رینہ ، بچن کمار، ریاض حسین، پونم شرما، سلیم اختر ، سنت کور، گردیپ سنگھ، فضل حسین اور محمد رفیق بھی موجود تھے ۔