بھاجپا کشمیر کی ترقی کیلئے پُرعزم؛اشوک کول

 سرینگر//بھاجپا کے تنظیمی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے ضلع سرینگر کے پارٹی اوراقلیتی مورچہ کشمیر کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مختلف مسائل پر غورکیااور مستقبل کے پروگراموں کو لائحہ عمل مرتب کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کول نے کہا کہ بھاجپا کے کارکن مشکل حالات میں کام کررہے ہیں اوراس کاسہرا ہمارے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ ہماری بڑی کامیابی ہے کہ بھاجپا کشمیرمیں لوگوں کو پارٹی کے عوام دوست،ملک دوست پالیسیوں اور پروگراموں کو سمجھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔اشوک کول نے پارٹی کارکنوں پرزوردیا کہ وہ عوام کودرپیش مسائل حکام کی نوٹس میں لائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ پارٹی کشمیرکی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور گزشتہ سات برس میں بھاجپا ملک کے ہرگھرمیں پہنچی ہے۔انہوں نے زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ روابط یقینی بنانے کی تلقین کی تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہو۔