جموں//بی جے پی ایک وفد نے ریاستی صدر ست شرما کی قیادت میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران بھاجپا نے پونچھ راجوری اور کشتواڑ کے لئے ریلوے لائن بچھانے کی مانگ کی ۔ اس کے علاوہ پارٹی نے مرکزی حکومت کو پاکستان زیر انتظام کشمیر سے آئے رفیوجیوں کو معاﺅضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاﺅضہ سے محروم نہ رہے ۔ پارٹی صدر نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مرکز پر این آئی اے کی طرف سے کی جانے والی کارروائی میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا کیوں کہ اس سے وطن دشمن عناصر میں دہشت پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ روہنگیائی مسلمانوں کو میانمار واپس بھیجے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے دفعہ 35Aکا معاملہ بھی اٹھایا اور اپنے تحفظات سے وزیر داخلہ کو مطلع کیا تاہم انہوں نے اس با ت کا خلاصہ نہیں کیا کہ وزیر داخلہ نے اس ضمن میں انہیں کیا جواب دیا۔ شرما نے کہا کہ ’چونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، اس لئے اس پر رائے زنی نہیں کی جا سکتی‘۔