ڈورو // نوگام ویری ناگ میں بھاجپا کے نائب ضلع صدر اننت ناگ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔سنیچر کی رات قریب 10بجے مشتبہ جنگجو 60سالہ غلام محمد میر عرف اٹل ولد عبدالکریم میر ساکن نوگام ویری ناگ کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور بی جے پی کے نائب ضلع صدر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر پہلے ویری ناگ اور بعد میں اننت ناگ ضلع اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ غلام محمد میر نے 2014اسمبلی انتخابات میں حصہ لیکر بی جے پی کی ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔