کوٹونکہ //بھاجپا لیڈران نے سب ڈویژں کوٹرنکہ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کیساتھ ملاقاتیں کی ۔اس دوران پارٹی لیڈر اشیش سود ،جنرل سیکریٹری وبودھ گپتا ،ضلع صدر راجندر سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔لیڈران کے کوٹرنکہ پہنچنے پر ڈی ڈی سی درہال محمد اقبال ملک ،ماسٹر دیو راج شرما ،رمیش چندر ،منڈل پردھان پرویز ملک ،منظور نائیک ،رشید شاہین ،نظیر حسین ٹھاکر ودیگران نے استقبال کیا۔اس دوران ڈاک بنگلہ کوٹرنکہ میں پارٹی لیڈران کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس دوران لیڈران نے پارٹی قیادت کی جانب سے دئیے گئے کاموں کی تفصیل بھی جمع کی گئی ۔پارٹی لیڈران نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ سکیموں کے باری میں عوام کو زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کی جائے تاکہ وہ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔