پونچھ// بھارتیہ جنتا پارٹی کے یو ٹی صدر رویندر رینہ نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیاَ اس دورہ کے دوران انھوں نے حال ہی میں انتقال کر چکے سینئر لیڈر پی ڈی پی اور سابق ایم ایل سی یشپال شرما کے گھر پہنچ کر ان کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اور تعزت کرتے ہوئے نہایت رنج و غم کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ یشپال شرما ایک بہترین لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان تھے جن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی شخصیت کو کھویا ہے جو امن و آشتی اور بھائی چارے پر بھروسہ کرتے تھے۔اس دوران ان کے ہمراہ ضلع صدر بھارتیہ جنتا پارٹی پونچھ انجینئر محمد رفیق چستی، سابق ایم ایل سی پردیپ شرما ، ترجمان سنیل گپتا اور دیگر لیڈران موجود رہے۔بعد از آں انھوں نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کر کے ضلع میں ہو رہے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس دوران ضلع صدر پونچھ محمد رفیق چستی اور دیگر لیڈران نے ان کو تفصیلات بتائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ پیش پیش ہونے کے بعد اب جلد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ لوگوں کی چنندہ سرکار بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی کمی یقینی طور پر جموں و کشمیر میں عیاں ہے۔انھوںنے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد یقینی طور پر حالات میں بدلاو آیا ہے اورعسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی ہو رہی ہے۔انھوں نے پارٹی لیڈران اور کارکنان سے گھر گھر پہنچ کر عوام کے مسائیل سنکر ان کو حل کروانے کی ہدایت کی۔