نوشہرہ //عام آدمی پارٹی کے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کارکنوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی نااہلی و ناکامی کی وجہ سے جموں وکشمیر میں بے روز گاری کی شرح میںمسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کے دور میں یوٹی کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے ۔نوشہرہ میں ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ کے صدر امت کپور نے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے جبکہ اس کو بچانے کیلئے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے اثاثوں کو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ عام لوگوں کو سہولیات فراہم ہی نہیں ہیں ۔اپنی پارٹی کارکنوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کے دور اقتدار میں مہنگا ئی نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہر ایک شعبہ کی نجکاری کی جانب دھیان دے رہی ہے جبکہ عام لوگوں کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔