یواین آئی
نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہماچل پردیش میں اس کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور وہاں کی کانگریس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لیے بغیر کہا کہ مودی اور ان کے ‘چانکیہ شاہ کی حکومت کو گرانے کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل میں حکومت بچانے کے لیے کانگریس قیادت کی مداخلت کامیاب رہی ہے اور بی جے پی قیادت کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماچل کو لے کر میڈیا میں طرح طرح کی باتیں چل رہی ہیں، لیکن ہم ایک بات بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ریاست میں وزیر اعظم اور نام نہاد چانکیہ کی کوششیں پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔کانگریس قیادت کی مداخلت اور ہمارے مبصرین کی عجلت کے بعد وہاں کی صورتحال مکمل طور پر کانگریس کے کنٹرول میں ہے۔” رمیش کے نے کہاکہ “دیگر ریاستوں کی طرح بی جے پی نے ہماچل میں بھی پیسے کی طاقت، طاقت کا کھیل شروع کیا تھا۔