جموں// بشناہ قصبہ میں بھاجپا کسان مورچہ کے نائب صدر ستیش بھارتی نے بشناہ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں ستیش بھارتی نے کہاکہ میونسپل کمیٹی بشناہ کی ناقص کارکردگی کے سبب علاقہ کی صورتحال کافی خراب ہے ۔انہوں نے کہاکہ بشناہ میںبارشوں کے دوران پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوکر تالاب کی شکل اختیار کرچکاہے جس کے سبب لوگوںکی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ ہوچکاہے۔ ستیش بھارتی نے میونسپل حکام پرالزام عائدکیا کہ بشناہ میونسپل کمیٹی کنبھ کرن کی نیند میں مست ہے جس کے باعث آس پاس کے دکانداروںنے قصبہ کے نالوں اورفٹ پاتھوں پرقبضہ جمالیاہے اور عام طورپر یہ دیکھا جاتا ہے کہ بارشوں کا پانی نالوں میں صفائی نہ ہونے کے سبب قصبے میں ہی کھڑا رہتا ہے اور اس طرح کی بدنما صورتحال کے باعث لوگوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔انہوں نے میونسپل حکام بشناہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ حکام اوردکانداروںکی ملی بھگت سے قصبہ بشناہ تالاب بننے کے درپہ ہے ۔انہوں نیمطالبہ کیاہے کہ علاقہ کی طرف فوری طورپرتوجہ مرکوز کی جائے تاکہ علاقہ کے لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔