بارہمولہ // رفیع آباد بارہمولہ کے شالکوٹ علاقے میں منگل کو اُس وقت ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی جب بچاو کاروائی ٹیم نے سیرت جان کی لاش کو برآمد کیا ۔یاد رہے کہ سوموار کو 12سالہ محمد اشرف نجار ولد محمد اقبال نجار اور اس کی 8سالہ بہن سیرت جان وجی نالہ شالکوٹ کے نزدیک سے گذر رہے رہے تھے تو اس دوران سیرت جان کا پیر پھسل گیا اور وہ نالے میں ڈوب گئی ۔ اس دوران12 سالہ بھائی محمد اشرف جب اپنی بہن کو بچانے لگا تو وہ بھی ڈوب گیا۔بچائو ٹیم نے محمد اشرف نجارکی لاش سوموار کو ہی برآمد کی تاہم سیرت جان کی تلاش جاری تھی جس کے بعد منگل کو مذکورہ بچی کی لاش کو بھی برآمد کیا گیا ہے ۔اس دوران شالکوٹ علاقے میں ایک مرتبہ پھر کہرام مچ گیا ۔