Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بڑی عجب ہے دُنیا کی دستور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 22, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
خالق کائنات نے اپنے بندوں کے خاطر دنیا کو بہترین زیب و زینت سے سجا کے رکھا ہے – جہاں کہیں نظر دوڑائی جائیں، بے پناہ خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں – ایسے مناظروں کی ڈیزائنگ بھی بڑی عجیب و غریب انداز سے کی گئی ہے جس سے دیکھ کر انسانی عقل حیران ہو کر رہ جاتی ہے- لیکن اس کی دوسری جانب دنیا کے دستور بھی بڑے عجیب و غریب ہیں – عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی انسان کسی بھی شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہو جاتا ہے۔ چاہیے طب یا انجینئرنگ کے لیے منتخب ہو جائے، گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کرے، این ای ٹی یا جے آر ایف جیسے قومی مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرے، نوکری چاہئے کلاس فورتھ سے لیکر سیول سروسز تک کی ہو، کو حاصل کرے۔ تو دُنیا کی پرانی رسم و رواج یہی رہی ہے کہ اس کے اول سے آخر تک تمام اساتذہ کہتےہیں کہ یہ ہمارا طالب علم رہا ہے – مختلف تعلیمی ادارے ایسے شخص کو اپنے ساتھ جوڑ کر اس سے ادارے کی شان قرار دیتے ہیں اس پر فخر محسوس کرتے ہیں- اس کے رشتہ دار اس سے قریب آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ دوست فون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر آپ کی ریفرینس دینا شروع کرتے ہیں۔ دور دراز کے رشتے بھی پاس آنے لگتے ہیں۔ جن سے کوئی واسطہ نہیں ،وہ بھی جہاں ہو سکیں دوست، رشتہ دار، پڑوسی وغیرہ کہتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں۔ دوکاندار، مزدور و دیگر ضروری پیشہ ورانہ ہنر سے وابستہ لوگ انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ صاحب کا حکم کب ملے کہ حکم کی تعمیل ہو جائے ۔ غرض سبھی لوگ انسانیت کے بجائے عزت، رتبہ و مقام کو معیار بنائے رکھیں ہوئے ہیں  اور اِنہیں معیارات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو ایسے شخص کے ارد گرد اپنا تانتا باندھے رکھتے ہیں۔
لیکن جب حالات اس کے مخالف ہو جائے اور قسمت ساتھ دینا چھوڑ دیں، ناکامی کے بادل منڈلانے لگے، بدقسمتی کی گرج سے بے موسم بارش ہو جائے، کوئی کام نہ ملے ، مفلسی کی حالت پیدا ہو جائے، بہترین لباس پہننا میسّر نہ ہو پائے ، زیب و زینت سے نکلنے کے حالات نظر نہیں آتے ہوں، تو دنیا کی ایک پرانی رسم و رواج یہاں بھی اپنا سایہ بنائے رکھتی ہے ۔ اساتذہ ذہن سے ہی یہ بدقسمت نام نکال دیتے ہیں جیسے کہ اس شخص کو کسی نے پڑھایا ہی نہیں ہو- تعلیمی ادارے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے جیسے کہ اس نے ان اداروں سے تعلیم حاصل نہیں کی ہو- قریب سے قریب تر رشتے دار بھی ایک پل میں دور ہو جاتے ہیں- دور دراز کی تو بات ہی مت پوچھو۔ تمام رفیق بہت جلد اجنبیوں میں بدل جاتے ہیں، انہیں اب آنکھیں ملانا گوارا نہیں ہوتا ۔ اپنے سبھی احباب و اقارب پہنچاننے سے انکار کرتے ہیں۔
جہاں کہیں غلطی سے کسی نے ذکر کیا چھیڑی تو بات ہی ٹال دی جاتی ہے۔ مزدور لوگ بھی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں کہ جس کا گمان بھی نہیں ہوتا – دوکاندار اُدھار دینے کو تیار نہیں ہوتا- حتی کہ بیماری میں کوئی احسان کرنے کو تیار نہیں – جن کا مقروض ہوگا اُن کے پاس اب مزید انتظار کے لئے وقت نہیں ۔
غرض ہر طرف امید کے دروازے بند ہوتے نظر آنے لگتے ہیں۔ راستے بہت جلد تنگ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ زندگی مصیبت میں بدلنے لگتی ہے۔ پل پل ستانے لگتا ہے۔ یادیں کانٹوں کی طرح چُب جاتی ہے، تنہائی ڈسنے لگتی ہے۔ جس کا کبھی گمان بھی نہیں ہوتا وہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ دھوپ، چھائوں میں اور چھائوں، آندھی میں بدل جاتی ہے۔ ہر طرف سنسان، ویران، ریگستان نظر آنے لگتا ہے۔
اے دُنیا کے مست انسان ! کیا تو صرف بنگلہ، گاڑی، سونا، زر و زمین رکھنے والوں کے ساتھ چلنا پسند کرتا ہے اور ایسے ہی لوگوں کے ساتھ چلنے پھرنے پر فخر محسوس کرتا ہے – جب کہ تیرے تکبر و گھمنڈ نے تجھے غریب و لاچار انسان کی سلام کو جواب دینا بھی گناہ ٹہھرایا ہے اور اُن سے اپنی نظریں ملانے کو منحوسیت سے تعبیر کر بیٹھا ہے – خدا کے لئے ایسے فقیرانہ زندگی کو حقیر نہ سمجھو کیوں کہ دنیا بے شک اس سے دور صحیح ہے، لیکن اللہ رب العالمین کی ذاتِ اقدس اس کے دل سے قطعاً دور نہیں بلکہ بے انتہا قریب ہے۔
ارشاد باری تعالٰی ہے کہ " (اور حقیقت تو یہ ہے کہ) جب تم وہ جگہ دیکھو گے تو تمہیں نعمتوں کا ایک جہان اور ایک بڑی سلطنت نظر آئے گی -" (الدھر: ۲۰)
یعنی دنیاوی طور فقیر ہونے کے باوجود جب ایسا شخص اپنے اعمال کے خیر سے جنت میں جائے گا تو وہ وہاں ایک عظیم شان و مقام رکھنے والی سلطنت کا مالک ہوگا –
اللہ کے آخری رسول ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فقیر کو بلا کر یوں معذرت کرے گا جیسے انسان آپس میں ایک دوسرے سے معذرت کرتے ہیں۔ رب العالمیین ارشاد فرمائےگا " قسم ہے اپنی عزت و جلال کی! میں نے دنیا تجھ سے اس وجہ سے علیحدہ نہیں رکھی تھی کہ تو میرے نزدیک حقیر تھا بلکہ اس جہت سے کہ تجھ کو یہاں کرامت اور فضیلت دینی تھی میرے بندے! اب تو اِن (جہنمیوں کی) صفوں میں جا اور پہچان کہ جس نے تجھ کو دنیا میں میرے واسطے (کچھ)  کِھلایا ہو یا (کوئی کپڑا) پہنایا ہو اور اُس کی غرض سوائے میری رضا (حاصل کرنے) کے اور کچھ نہ ہو تو تُو اس کا ہاتھ پکڑ لے ( اور اس کو جنت میں لے جا) اس کا میں نے تجھ کو اختیار دے دیا۔ اور اس وقت (جہنمی) لوگوں کا یہ حال ہوگا کہ پسینہ منہ تک آیا ہوا ہوگا، یہ شخص صفوں کو چیرتا ہوا جائے گا اور دیکھے گا کہ کس نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا تھا، جسے ایسا دیکھے گا اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں لے جائے گا -" (ابن حبان) احیاء العلوم، کتاب الفقر و الزہد، ۴/۲۴۳
سورۃ ”الم نشرح“ کی یہ آیت ' انا مع العسر الیسرا تمام بے بس و بے سہارا مسلمانوں کے لئے ایک امید اور حوصلہ ہے – ایسا لگتا ہے جیسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس آیت میں اپنے بندوں کو حوصلہ دے رہا ہے کہ اے میرے بندے ! فکر نہ کر ہر مشکلات کے بعد آسانی ہے ۔ یہ اُس سے بڑھ کر ہے جس طرح ایک والدین اپنے بچے کو کل کی امید کے ساتھ حوصلہ دے کر مستقبل کی خوشی کے لئے دلاسہ دے رہے ہیں – 
الغرض جب سارے راستے بند ہوتے ہوئے نظر آرہے ہوں – اپنی یہ زندگی کی کشتی کنارے لگنے کی امید باقی نہ بچی ہو، کوئی یارو مددگار بھی نظر نہ آرہا ہو اور سارے احباب و اقارب بےکار سمجھ کر چھوڑ جائيں ۔ اپنے آس پاس آنسو پونچھنے والا کوئی نہ ہو، غم کو سمجھنے والا کوئی نہ ہو اور دل کے اس درد کو محسوس کرنے والا کوئی نہ ہو تو عین اُس وقت اللہ رب العزت امید کی ایک کرن بن کر اس آیت کی صورت میں اپنے بندے کو حوصلہ دیتے ہوئےفرماتا ہے اے میرے بندے ! صبر رکھو ” بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے “۔
درحقیقت غم و پریشانیاں اور مصیبت و مشکلات تو زندگی کا ایک حصّہ ہیں جو آتی جاتی رہتی ہے ۔ مشکل وقت دراصل بخشش کا ذریعہ ہے۔ اللہ مشکل وقت میں ہی نظر آتا ہے ورنہ خوشحال زندگی میں ہم اپنے مالک حقیقی سے بہت دور نکل چلے آتے ہیں – 
کروسن لولاب، کپوارہ
رابطہ- 9797859836
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?