راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے بڈھا امر ناتھ یاترا 2019 کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سب ڈویژن نوشہرہ کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے نوشہرہ میں یاتریوں کے ٹھہرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ان کے ہمرورہ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ،ایگز یکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ،بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر نوشہرہ کے ساتھ ساتھ پولیس آفیسران بھی موجودتھے ۔متعلقہ منتظمین نے کہاکہ یاترا گرونڈ میں فوج کی جانب سے کی گئی تاربندی کی وجہ سے پارکنگ کا مسئلہ پیش آرہاہے ۔ڈی سی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ مذکورہ معاملہ کو متعلقہ فوجی آفیسران کیساتھ اٹھایا جائے گا ۔اس کے علا وہ انہوں نے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول لمبیڑی میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جبکہ اس موقعہ پر یاترا کمیٹی نے یاتریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کیں ۔ڈی سی متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ یاترا کے سلسلہ میں جلداز جلد انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جبکہ مذکورہ مقامات پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔