بڈگام کراٹے چیمپئن شپ ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

توسہ میدان زنگم // 5ویں ڈسٹرکٹ بڈگام کراٹے چیمپئن شپ کی تقریب کل توسہ میدان جام زانگم میںمنعقد ہوئی ۔کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل کے چیرمین خواجہ فاروق رینزوشاہ نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی کی۔ انہوں نے میر واعظ مولانا لطیف بخاری کے ساتھ مل کر اعلیٰ باصلاحیت چیمپئنز کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا۔ ایک ہزار سے زائد مارشل آرٹ چیمپئنز کی شرکت کے ساتھ اس اعلیٰ ترتیب کی پہلی یہ سب سے باوقار چیمپئن شپ معروف کھیلوں کی تنظیم تاج الم اسپورٹس اکیڈمی کے حنفی مظفر ڈار آف سیل اور سعدیہ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ زینگم کے تجمل احمدنے منعقد کی تھی۔