16//ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت انڈور اسٹیڈیم بڈگام میں سرمائی کھیلوں اور یوتھ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اے ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل بڈگام اویس رشید ،مبشر زرگراور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ایونٹ میں تین مختلف کھیلوں کی چیمپئن شپ شامل ہیں جن میں بیڈمنٹن، تائیکوانڈو اور والی بال کے علاوہ ایونٹ میں اوپن پینٹنگ کا مقابلہ بھی ہوگا۔ جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں نوجوان جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں شرکت کر رہے ہیں۔ میلے کے افتتاحی دن کے دوران بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مردوں کے زمرے میں 12 اور خواتین کے زمرے میں 16 میچ کھیلے گئے۔ اسی طرح تائیکوانڈو میں سینئر ویٹ کیٹیگری میں 39 اور جونیئر ویٹ کیٹیگری میں 32 فائائٹس منعقد کی گئیں۔ایس ایس پی بڈگام نے اپنے پیغام میں حصہ لینے والی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے میچز اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کھیلیں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذہنوں کو کھیلوں کے ذریعے اپنے خیالات اور تخیل کو تلاش کرنے دیں۔