بڈگام// بڈگام کے نئے کانفرنس ہال میں پی ایم کسان سمان ندھی سکیم کے تحت ایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنرڈاکٹر سید سحرش اصغر نے پہلی قسط کے طور پر درجنوں کسانوں میں اسناد تقسیم کیں۔انہوںنے کہا کہ جو مستحق کسان ڈیٹا میں خامیوں کی وجہ سے فوائد حاصل نہیں کرسکتے ہیں،انہیں بھی عنقریب ہی سکیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے مستحق کسانوں کی سکیم کے تحت کم سے کم وقت میں اندراج کے لئے محکمہ مال،زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کی سراہنا کی۔انہوںنے کہا کہ سکیم کو متعارف کرنے کا مقصد کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اوراُن کی معاشی حالت میں مزید بہتری لانا ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں آنے والے پارلیمانی اوراسمبلی چنائو کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا اور اُن مستحق رائے دہندگان کو پہنچان کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی جو کہ اب تک ان سے محروم ہیں۔