بڈگام میں گرینیڈ دھماکہ،فورسز ہلکار زخمی

سرینگر/وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعہ کو مشتبہ جنگجوئوں کے ایک گرینیڈ حملے میں ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ ضلع کے چاڈورہ کے نمتہ ہال علاقے میں پیش آیا۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو گرینیڈ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو اسپتال لیجایا گیا۔

ایس پی بڈگام امود ناگپوری نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔