بڈگام میں نوجوان پر اسرار حالت میں لٹکتا ہوا پایا گیا

 
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں پیر کو ایک 23 سالہ ذہنی طور پر غیر مستحکم نوجوان اپنے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق کوکرباغ کا ایک ذہنی طور پر معذور نوجوان پر اسرار حالت میں لٹکتا ہوا پایا گیا جس کے بعد اسے پی ایچ سی کھاگ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
 
پولیس بیان کے مطابق "میت کو طبی عمل کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔"
 
اُنہوں نے مزید کہا گیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے حالانکہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔