بڈگام// بیروہ سے ملحقہ وارہگام میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 45 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق واریگام بیروہ کے قریب موجود قبرستان میں اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا ایک شخص پایا گیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مقامی لوگوں کی مدد سے نیچے اتارا جس کی شناخت 45 سالہ شہری نظیر احمد ملک ولد عبدالغفار ساکنہ وارہگام بیروہ کے طور پر ہوئی۔ لاش کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیروہ منتقل کیاگیااور پوسٹ مارٹم اور قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش لواحقین کے سپردکی گئی ۔
بڈگام میں شہری کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی
