بڈگام میں سرکاری لیکچررنشیلی ادویات سمیت گرفتار

سرینگر//بڈگام میں پولیس نے ایک سرکاری لیکچرار کو گرفتار کرکے نشیلی ادویات کی 103بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے وڈون بڈگام میںایک شیورلیٹ اسپارک گاڑی زیر نمبر JK01L-4385کو روک لیا اور اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے نشیلی ادویات ’کوڈین‘ کی 103بوتلیں برآمد کی گئیں۔ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت سید عرفان الحق ساکن خانیار سرینگر کے بطور ہوئی اور وہ محکمہ تعلیم میں لیکچرر ہے۔ پولیس نے مذکورہ لیکچرر کو گرفتار کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا اور ایف آئی آرزیر نمبر 244/2021کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔