سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پیر کی صبح ایک خبر مشتہر کی جا رہی تھی کہ پولیس نے ضلع بڈگام کے پیٹھ منزی گام میں ایک مکان میں جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کر کے ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتا کیا ہے۔
بڈگام پولیس نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔