سرینگر// پانچ روزہ سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹیول 2023 جس کا اہتمام پولیس نے بڈگام میں کیا تھا کل انڈور اسٹیڈیم بڈگام میں اختتام پذیر ہوا۔ قبل ازیں ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے پولیس سوک ایکشن پروگرام کے تحت 16جنوری کو ایونٹ کا افتتاح کیا جو کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل تھا جس میں بیڈمنٹن، تائیکوانڈو اور والی بال سمیت پینٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔ اے ایس پی بڈگام گوہر احمدنے جیتنے والوں / رنر اپ کو مومنٹوز اور نقد انعامات پیش کیے اور تمام شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔