بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی) اور ایس او پیز کی مسلسل پابندی اور کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانا کووِڈ ۔19 انفیکشن کو پھیلنے سے روک دے گی۔اِن باتوں کا اِظہارانہوںنے میڈیا سے وابستہ افراد کو ضلع میں موجودہ کووِڈ ۔19صورتحا ل ، کنٹین منٹ اور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اِس وقت ضلع میں 137 کووِڈ ۔19مثبت معاملات سرگرم ہیں ۔اس کے علاوہ مثبت معاملات کی شرح 0.5 فیصد رہ گئی ہے جبکہ صحتیابی کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر بڈگام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام ہدایات اور کووِڈ ۔19ایس او پیز پر من و عن عمل کریں ۔کووِڈ ۔19کی تیسری لہر کے آنے والے خطرے سے بچنے کے لئے زائد اَز 18 برس عمر کے تمام اَفراد کی مکمل ویکسی نیشن اِنتہائی ضروری ہے۔دریں اثنأ، قارئین اِس کو فیس بک پیج اور ٹویٹر ہینڈل آف ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر بڈگام facebook.com/dicbudgam/ twitter.com/dicbudgam پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔