بڈنمل کپوارہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات | محکمہ بجلی سے علاقہ کو برقی روکی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

کپوارہ// کپوارہ ضلع کے بڈنمل چوکی بل میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق 7سال کے بعد بڈنمل علاقہ کو دوبارہ بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا گیا تاہم بار بار بجلی سپلائی میں خلل کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بڈنمل علاقہ کو مرکزی سکیم دیان دیال اُپادھیائے کے تحت 2013میں بجلی فراہم کرنے کو منظوری دی گئی جس کے بعد محکمہ بجلی نے کام شروع کیا اور بڈنمل کو بجلی سپلائی فراہم کرکے لوگو ں نے مسرت کا اظہار کیا لیکن لوگو ں کی یہ خوشی محض دو ماہ تک رہی جس کے بعد بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا لیکن 7سال تک اس علاقہ میں دوبارہ بجلی ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں نصب کئے گئے بجلی کے کھمبے بھاری برف باری کی وجہ سے اُکھڑ گئے اور ترسیلی لائن کو چوروں نے اڑا لیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق امسال دو ماہ قبل محکمہ نے دوبارہ بڈنمل کے کچھ حصوں کو بجلی سپلائی بحال کر دی جبکہ کئی حصے ابھی بھی بجلی سپلائی سے محروم ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے گام پورہ ،بنجر دجی ،بونی ذب کو اگرچہ بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا گیا تاہم محکمہ بجلی نا معلوم وجوہات کی بنا پر کئی روز تک بجلی سپلائی کا ٹ دیتے ہیں جس کے باعث یہ علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ موسم سرما کے دوران سردیو ں کے ایام میں انہیں بجلی کے حوالہ سے کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم محکمہ کی  عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ علاقے کئی روز تک اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کا معاملہ اگر چہ محکمہ کے ملازمین کی نو ٹس میں لایا لیکن ان کے پاس لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے کوئی جو اب نہیں ہے ۔اس دوران وگن پتھر ،شالہ دجی ،بڈنمل بالا ،شاٹھ محلہ ،ملک محلہ اور ون دجی کے لوگو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کو بھی فوری طور بجلی سپلائی فراہم کی جائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ بڈنمل کے کئی علاقوں کو 7سال کے بعد بجلی سپلائی بحال کر دی گئی لیکن متعدد علاقوں کو ابھی بھی بجلی سپلائی سے محروم رکھا گیا ۔ان علاقوں کے لوگو ں نے محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا کہ بڈنمل کے با قی ماندہ علاقوں کو بھی بجلی سپلائی بحال کریں ۔