کپوارہ//کرالہ پورہ کے مضافاتی علاقہ بڈنمل کے لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی بل بڈنمبل میںبرف سے ڈھکی سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کے قا بل بنا دیا جائے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق حالیہ بھاری باری کے بعد بڈنمل کو کرالہ پورہ سے ملانے والی سڑک گزشتہ14روز سے بند پڑی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگرچہ متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کیا گیا لیکن انہو ں نے اس سڑک سے برف نہیں ہٹائی ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ چوکی بل سے بابا ٹاپ تک سومو گاڑیاں چلتی ہیں اور وہا ں سے لوگو ں جن میں بو ڑھے ،بچے اور مریض شامل ہوتے ہیں، کو پیدل چلنے میں زبرست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ بابا ٹاپ سے بڈنمل تک سڑک پر ابھی بھی 2فٹ قریب برف جمع ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں اقدامات کی اپیل کی ہے۔
بڈنمبل سڑک برف باری سے ہنوز بند | لوگوں کی انتظامیہ سے آمد ورفت کے قابل بنانے کی اپیل
