راجوری//ڈسٹر کٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ راجوری کی جانب سے کوٹرنکہ میں ’بچہ مزدروی ‘کے عنوان سے ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔کوٹرنکہ قصبہ میں منعقدہ ریلی میں متعددسرکاری اور نجی سکولوں کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمو د اعجاز اسد کی ہدایت پر منعقدہ ریلی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ نے ڈسٹر کٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ راجوری کے پرنسپل کی موجود گی میں ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔گور نمنٹ ہا ئر سکینڈری سکول کنڈی کوٹرنکہ سے شروع کی گئی ریلی مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کوٹرنکہ میں جا کر اختتام پذیر ہو ئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ اور ڈسٹر کٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ راجوری کے پر نسپل نے کہاکہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنا قانونی جرم ہے جبکہ مذکورہ لت سے نمٹنے کیلئے سماجی بیداری اشد ضروری ہے ۔انہوں نے سماجی تنظیموں اور معززین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ سماج میں مذکورہ غیر قانونی عمل کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹرنکہ کے پرنسپل ودیگر ملازمین بھی موجود تھے۔