مینڈھر //مینڈھر میں 12سے 14سال تک کے بچوں کیلئے کووڈ ویکسین مہم چلائی گئی ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان کی قیادت میں محکمہ صحت کی جانب سے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر میں مذکورہ مہم کا آغاز کیا گیا ۔محکمہ صحت کے اراکین نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 12سے 14سال تک کے بچوں کو کووڈ کی ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ان کو کووڈ سے محفوظ رکھا جاسکے ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ روز سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مذکورہ مہم کا آغاز کیا گیا تاہم اس کے بعد اس سلسلہ میں سرکاری سکولوں میں خصوصی مہم کے تحت بچوں کو کووڈ ویکسین دی جائے گی ۔