اننت ناگ//ویری ناگ میں مواصلاتی کمپنی جیو کی ناقص سروس سے صارفین نے اجتماعی طورسم کارڈ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر چہ اُنہوں معاملہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کی نوٹس میں بھی لایا لیکن یقین دہانی کے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق وہ اجتماعی طور سم کارڈ سرنڈر کرنے پر غور کررہے ہیں ۔