سرینگر//جنگلات و ماحولیات کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے کل حلقہ انتخاب بٹہ مالو کے ماہی گیروں میں 70 بائیسکل تقسیم کئے تا کہ اُن کے روز گار میں اضافہ ہو ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں ریاست کے لوگوں بالخصوص سماج کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روز گاری کے مسئلے سے نپٹنے کیلئے حکومت نے متعدد فلیگ شپ سکیمیں شروع کی ہیں ۔ مچھلی پالن کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں وزیر نے کہا کہ ریاست میں بلیو Revolurion programe کا آغاز کیا گیا ہے تا کہ مچھلیوں کی پیداوار بڑھانے اور مچھیروں کی اقتصادی حالت بہتر بنائی جا سکے ۔ ایم ایل اے بٹہ مالو نور محمد شیخ نے بھی اس موقعہ پر تقریر کی اور موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی طور روشنی ڈالی ۔ مقامی لوگوں نے اس موقعہ پر وزیر کو اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی ۔