سرینگر// بٹہ مالو میں قائم سی راک جم میں سٹیٹ پائور لیفٹنگ اینڈ ڈیڈ لیفٹنگ کا مقابلہ ہوا جس میںتمام اضلاع سے 20سے زیادہ جم مراکز نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف جموں(تندرستی مراکز) کے کھلاڑیوں نے حصہ لیاجبکہ کئی ایک زمرہ جات میں شامل کھلاڑیوں نے اپنے ہنر اور جسمانی تندرستی کی نمائش کی۔مقابلے کا انعقاد انڈئن پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے کیا تھاجس کے دوران فیڈریشن کے زعمائوں کے علاوہ مسٹر کشمیر اور مسٹر اتر پردیش بھی موجود تھے۔مقابلے کے دوران سی راک جم کے عادل رفیق نے55کلو گرام کے زمرے میں میڈل حاصل کیا۔مقابلے کے آخر میں ججوں نے جب نتائج کا اعلان کیا،تو سی راک جم کو فاتح قرار دیا۔