مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں بگا سے تعلق رکھنے والہ آصف ملک والد شمس الدین ملک جو اپنے گھر والوں کے ساتھ جموں بٹھنڈی میں رہتا تھا ۔اطلاع کے مطابق دو دن پہلے وہ اپنے گھر سے گاڑی لیکر کچھ کام کیلئے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا جسکے بعد مقامی لوگوں اور والدین نے تلاش جاری کی ۔گذشتہ روز اس کی نعش بٹھنڈی میں اسی کی گاڑی میں پائی۔اس کے بعد مقامی لوگوں نے نعش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایا۔سنیچر کے روز آصف کے اہلخانہ نے میڈیکل کالج کے انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ اگرچہ کل شام سے ہسپتال میں نعش پڑی ہوئی تھی لیکن ہسپتال کی انتظامیہ نے نعش کو رات کو کسی کونے میں ڈال دیا جہاں پر اے سی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور رات سے نعش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ۔لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم میں ہسپتال کی انتظامیہ نے نعش کو کسی ٹھنڈی جگہ پر نہیں رکھا۔انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل جموں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور مانگ کی کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آصف کی اس موت پر پورے مہور میں صف ماتم بچھ گیا۔مہور کے جتنے بھی لوگ جموں میں موجود تھے سب گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچے جہاں پر آصف کی نعش تھی۔ نعش کا پوسٹ کرکے آخری رسومات کیلئے اپنے آبائی گاؤں بگا مہور بھیج دیا گیا۔اس کی موت پر سیاسی اورسماجی کارکنوں نے دکھ کا اظہار کیا۔