بٹوت //ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی رام بن کی طرف سے بی ایم اوبٹوت ڈاکٹرشکیل احمدسمبریاکی جانب سے زچہ وبچہ کی صحت سے متعلق تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔اس دوران پروگرام کی صدارت چیف میڈیکل افسررام بن ڈاکٹرسیف الدین نے کی ۔اس موقعہ پرپروگرام میں رام بن ،ڈوڈہ اورکشتواڑکے ڈپٹی سی ایم اوز کے علاوہ اینی سیلری نرسنگ مڈوائوز(اے این ایم )اورنیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم )ملازمین نے بھی شرکت کی۔اس دوران ماہرین صحت نے بچے اورماں کی صحت اورانہیں بیماریوں سے بچانے کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران احتیاطی تدابیر، پروفیلٹک اورتھیراپیٹک کے موضوعات کے بارے میں پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے شرکاکوجانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر مقررین نے ریسورس پرسنزنے بچوں اورمائوں کواچھی غذادینے پرزوردیا۔بعدازاں نے سوالات جوابات کاایک سیشن بھی منعقدہواجس میں ریسورس پرسنزنے شرکاکے سوالات کیخوش اسلوبی کے ساتھ جوابات دیئے۔