جموں//جے اینڈ کے بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن کی جانب سے اتوار کو بی ایڈ کیلئے داخلہ امتحانات منعقدکئے گئے۔ ان امتحانات کیلئے سرینگر اور جموں میں مراکز قایم کئے گئے تھے ۔ سرینگر میں 424 اُمیدواروں میں سے 370 اُمیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جبکہ جموں میں 8 اُمیدوار حاضر ہوئے اور 46 اُمیدوار غیر حاضر رہے ۔ امتحانات کیلئے سرینگر میں بمنہ ڈگری کالج اور امر سنگھ کالج جبکہ جموں میں ایم اے ایم کالج میں امتحانی مراکز قایم کئے گئے تھے ۔ بورڈنے امتحانات کے احسن انعقاد میں تعاون فراہم کرنے کیلئے مذکورہ کالجوں کے پرنسپل صاحبان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔