بارہمولہ// محکمہ جنگلات نے بونیار اوڑی میں 22 کنال جنگلات اراضی سے قبضہ ہٹا لیا ۔سنیچر کو بونیار فارسٹ رینج کے کمپارٹمنٹ 29 / بی این آر میں جہلم ویلی فاریسٹ ڈویژن بارہمولہ کے ذریعہ تجاوزات کے خاتمہ کی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کو رینج آفیسر بونیار منظور احمد ملک، ایف پی ایف بونیار اور فیلڈ لائن کے عملے نے ڈویڑنل فارسٹ آفیسر جے وی فاریسٹ ڈویژن بارہمولہ پرویز احمد وانی کی نگرانی میں انجام دی۔ڈی ایف او وانی نے کہا کہ اس مہم کے دوران 22 کنال جنگلات ارضی سے قبضہ ہٹا لیا گیا جس پر 14 افراد نے قبضہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔