اوڑی// بونیار اوڑی میں سنیچروار کو شدیدبارش کے نتیجے میں دو فٹ برج ٹوٹ گئے جبکہ ایک سڑک کی دیواریں بھی پانی میں ڈھ گئی۔اطلاعات کے مطابق سنیچرواربعد دوپہر اوڑی کے بونیار تحصیل کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوئی جو تقریباًدوگھنٹے جاری رہی۔اس دوران پہلی پورہ میں بارش کی وجہ سے مقامی نالے میں طغیانی صورتحال پیدا ہوئی ۔ایک مقامی نوجوان نثارگیلانی نے بتایا کہ شدید بارش کے بعد نالے میں طغیانی آئی جس کی زدمیں یارون پہلی پورہ کی رابطہ سڑک بھی آئی اور اس کی حفاظتی دیواریں ڈھہ گئی اورسڑک کونقصان پہنچاجبکہ طغیانی نے نالے پر بنے پیدل چلنے کیلئے دوپلوں کو بھی نقصان پہنچایااوروہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوئے۔