اوڑی// ضلع بارہمولہ کے ترکانجن بونیار اوڑی میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ اتوار کی صبح ریچھ نے 48 سالہ خورشید احمد خان ولد مظفرالدین خان ساکن ہنڈی ترکنجان بونیار پر حملہ کیا ۔ وہ گھر سے نزدیکی گائوں کی طرف کسی کام کے لئے جارہے تھا تو ریچھ اس پر حملہ آور ہوا۔اس موقعہ پر اُس نے شور مچایا اور لوگ اسکی طرد دوڑ پڑے لیکن تب تک ریچھ کے حملے میں اس کے سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے تھے۔ اور اسے فوری طور پر پہلے پی ایچ سی بونیار اور بعد میں بارہمولہ منتقل کیا گیا۔دریں اثناء گائوں کمل کوٹ اور بلال آباد گھرکوٹ میں بھی جنگلی جانوروں کو کئی دنوں سے بستی میں دیکھا گیا ہے جسے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔