کوئی جانی نقصان نہیں، نقصانات کا تخمینہ جاری
ظفر اقبال
اوڑی// بونیار میںبرنیٹ گاؤں میں شدید بارش کے باعث ایک رہائشی مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ حکام کے مطابق یہ مکان غلام قادر کے بیٹے نور دین کا تھا، جو گزشتہ چند روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث گر گیا۔حکام نے بتایا کہ واقعے کے وقت مکان میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد موجود تھے۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور نقصان کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کے املاک کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نقصان کا مکمل تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ خاندان کو ضابطے کے مطابق ضروری امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔