۔ 2025میں 12,000کلو سے زیادہ سڑا ہوا گوشت اور 29لاکھ روپے مالیت کا چکن تلف
جموں// اسمبلی سپیکر عبدالرحیم راتھر نے جمعہ کے روز حکومت پر زور دیا کہ وہ خوراک میں ملاوٹ سے نمٹنے کے لیے قانونی ڈھانچہ کو مضبوط کرے۔ اراکین نے جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سڑے ہوئے گوشت اور غیر معیاری پنیر کو پکڑے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل کانفرنس اراکین سیف اللہ میر، مبارک گل، پیرزادہ فاروق احمد شاہ اور حسنین مسعودی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر صحت سکینہ ایتو نے اسمبلی کو بتایا کہ جموں اور کشمیر میں سال 2025-26 کے دوران دسمبر 2025 تک 1677 کارروائیوں کے دوران 29.19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 12,183.5 کلو سڑا ہوا گوشت تلف کیا گیا۔اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ جموں خطہ میں 16.32 لاکھ روپے سے زیادہ کی 7,665 کلو گرام ملاوٹ شدہ پنیر ضبط کی گئی۔ایتو نے کہا کہ گوشت اور گوشت کی مصنوعات کے کل 144 نمونے اور پنیر کے 173 نمونے جموں اور کشمیر کے اندر اور باہر فوڈ لیبارٹریوں میں تجزیہ کے لیے اٹھائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گوشت اور گوشت کی مصنوعات کے تمام 144 نمونوں کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک کو غیر معیاری قرار دیا گیا اور 17 غیر محفوظ پائے گئے۔ اسی طرح پنیر کے 173 میں سے 157 نمونوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ وزیر نے بتایا کہ ان میں سے 47 نمونوں کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے اور ایک غیر محفوظ پایا گیا ہے۔ایتو نے یونین ٹیریٹری میں سرینگر اور جموں میں ایک ایک فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں تکنیکی افرادی قوت کی کمی کو تسلیم کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک میں 19 منظور شدہ اسامیوں کے مقابلے میں11 خالی ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ بھرتی کے قوانین کو حتمی شکل دینے کے بعد 22 خالی اسامیوں کو ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیج دیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کو روکنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے، فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے فوڈ اسٹیبلشمنٹ کا باقاعدہ معائنہ کرکے، مطلع شدہ لیبارٹریوں کے ذریعے نمونے اٹھانے اور جانچ کر، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے، جس میں لائسنس کی معطلی یا منسوخی، جرمانے اور قانونی کارروائی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر اور جموں سمیت مختلف اضلاع میں غیر محفوظ گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی فروخت میں ملوث پائے جانے والے 18 فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جن میں سے زیادہ تر معاملات اس وقت زیر سماعت ہیں۔اہم سوال کے ضمنی طور پر ایم وائی تاریگامی اور بی جے پی کے بلونت سنگھ منکوٹیا نے تجاویز پیش کیں اور انفورسمنٹ ایکشن، بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈینیشن، قانونی پیروی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وزیر نے متعدد کوتاہیوں کو تسلیم کیا، بشمول حکومت کی جانب سے پولیس پر سخت کارروائی کا اختیار نہ ہونا شامل ہے۔، سپیکر نے مداخلت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ فوڈ سیفٹی اور فوڈ پروڈکٹس کو کنٹرول کرنے والے قانون میں ضروری ترامیم لا کر خامیوں کو دور کریں۔سپیکر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انکا کہنا تھا”اگر آپ( حکومت) کو لگتا ہے کہ موجودہ دفعات اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں، تو ایکٹ میں ترمیم کے لیے بل کیوں نہیں پیش کی جاتی؟ حکومت کو چاہیے کہ اس میں ترمیم کرے اور فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے اختیارات میں اضافہ کرے اور ان اختیارات کو مزید موثر بنائے تاکہ اس سلسلے میں کوئی شکایت پیدا نہ ہو،” ۔این سی رکن نے مسئلہ کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انتہائی اہم قرار دیا، کہ اس طرح کی کھیپ ٹول پوسٹوں کو کیسے عبور کرتی ہے اور پولیس، فوڈ سیفٹی حکام اور میونسپل اداروں کے کردار پر وضاحت طلب کی ہے۔شاہ، مسعودی اور گل نے پالیسی کے نفاذ میں نظامی کمزوریوں، عملے کی کمی کو نمایاں کرنے، مقامی ٹیسٹنگ کے ناکافی انفراسٹرکچر اور باہر کی لیبارٹریوں سے رپورٹس موصول ہونے میں تاخیر کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ملاوٹ میں ملوث کاروباری اداروں کو سیل کرنے سمیت سخت سزای دفعات کا مطالبہ کیا۔تاریگامی نے اختیارات کی واضح وضاحت اور پولیس کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی پر زور دیا، تجویز کیا کہ نفاذ کے ایک خصوصی طریقہ کار پر غور کیا جا سکتا ہے۔منکوٹیا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پرائیویٹ ممبر کے بل کا انتظار کرنے کے بجائے اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں ہی ترامیم لائے۔
سوشل میڈیا پر ’ جعلی خبروں‘ کی ترسیل
اسمبلی میں خصوصی بحث کا وعدہ
اسمبلی میں خصوصی بحث کا وعدہ
سرینگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو گرما گرم الفاظ کاتبادلہ اور بار بار رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں۔ پارٹی خطوط سے بالا تر ہوکر قانون سازوں نے آن لائن “جعلی خبروں” اور غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا، کئی اراکین نے الزام لگایا کہ غلط ویڈیوز، ہتک آمیز پوسٹس اور گمنام سوشل میڈیا ہینڈلز کو سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ہنگامہ آرائی کے درمیان، سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو جاری بجٹ اجلاس کے دوران آدھے گھنٹے کی وقفہ بحث کے لیے اٹھایا جائے گا، یہ کہتے ہوئے کہ شکایات بار بار ہوتی جارہی ہیں اور ادارہ جاتی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ منظم مہموں کا مقابلہ کرنے کے لیے نفاذ کے طریقہ کار کو فعال کرے۔